باکس آفس پر آئرن مین تھری کا جادو چل گیا،ایک کروڑڈالرسیزائدکابزنس

ہفتہ 27 اپریل 2013 14:28

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27اپریل 2013ء) ہالی ووڈ فلم آئرن مین تھری بیرون ملک ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کر لیا ۔فلم آئرن مین تھری بدھ کو یورپ کے گیارہ ملکوں میں ریلیز کی گئی۔ والٹ ڈزنی کے مطابق فلم پہلے روز میں ایک کروڑ ببتیس لاکھ ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

(جاری ہے)

فلم آج میکسیکو ، جاپان اور بھارت میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ جب کہ فلم تین مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کے تیسرے پارٹ میں اس بار آئرن مین کو سامنا ہے، ایک اور نئے دشمن کا جسے کامک بک میں ولن آف آل ٹائم کا ٹائیٹل ملاتھا۔ فلم میں رابرٹ ڈوئنی جونیر، ٹونی اسٹارک جب کہ ہالی ووڈ ایکٹر بین کنگسلے ولن کا کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 27/04/2013 - 14:28:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :