صبا قمر نے اپنی فلم’’کملی‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم بھی سائن کرلی

جمعرات 16 جنوری 2020 18:43

صبا قمر نے اپنی فلم’’کملی‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم بھی سائن کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اپنی فلم’’کملی‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم بھی سائن کرلی۔فلم کے پروڈیوسر حسن ضیا نے تصدیق کی کہ صبا قمر ان کی فیچر فلم میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔حسن ضیا کا مزید کہنا تھا کہ میں کچھ ہفتوں کے لیے اپنے ہدایتکار کے ہمراہ لاہور میں تھا جب انہوں نے صبا قمر کو فلم کا اسکرین پلے دیا، پہلا مرحلہ تھا کہ وہ فلم میں کام کرنے کی حامی بھریں اور دوسرا مرحلہ یہ تھا کہ فلم بنانے کے لیے فنڈنگ کی جائے، دونوں ہی کام ہوگئے ہیں، اب بس تاریخوں پر بات جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمیل بیگ اور میں مل کر اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں، مجھے بیحد خوشی ہورہی ہے کہ میں ان کے ساتھ فلم کی پروڈکشن کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

حسن ضیا کے مطابق اب تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی فلم کا نام رکھا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے میوزک کمپوز کرلیا جائے، فلم کے دائیلاگز اور اسکرین پلے محسن علی اور ثاقب خان نے تحریر کیے، ثاقب خان ہی اس فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چند روز میں فلم کے مرکزی اداکار کو بھی سائن کرلیا جائے گا۔حسن ضیا کے مطابق فلم کی کہانی بولی وڈ فلمز بدھائی ہو اور بریلی کی برفی جیسی ہوگی یہ صرف کامیڈی نہیں لیکن بہت سنجیدہ بھی نہیں۔واضح رہے کہ صبا قمر کی فلم’’کملی‘‘کی ہدایات سرمد کھوسٹ دے رہے ہیں اور یہ فلم رواں سال ریلیز ہوگی۔
وقت اشاعت : 16/01/2020 - 18:43:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :