انوشکا شرما اب کرکٹر کا کردار نبھائیں گی

جمعرات 16 جنوری 2020 22:25

انوشکا شرما اب کرکٹر کا کردار نبھائیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اب کرکٹر کا کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما سابق بھارتی خاتون کرکٹ کپتان اور فاسٹ بولر جھولن گوسوامی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں وہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں فلم کی شوٹنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/01/2020 - 22:25:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :