ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر بنائی گئی تصاویر وائرل

جمعہ 17 جنوری 2020 11:54

ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر بنائی گئی تصاویر وائرل
میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) خوبرواداکارہ ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ماہرہ آج کل میکسیکو کی سیاحت میں مصروف ہیں تاہم وہ اپنی مصروفیات اپنے مداحوں سے شیئر کرنا نہیں بھولیں۔خوبصورت ساحل پر دیدہ زیب لباس ،ہلکا میک اپ ، سنہری بالیاں اور خوبصورت جیولری ان کے حسن کو چار چاند لگارہی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے میکسیکن ریاست کوئنتاناروکی انتہائی خوبصورت تصاویر کو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا تو ہزاروں افراد نے ان کی تصاویر کو پسند کیااوران کے لباس اور اسٹائل کی تعریف کی۔ماہرہ نے میکسیکن ساحل اور دیواروں پر بنے فن پاروں کو بھی بذریعہ تصاویر اپنے مداحوں تک پہنچایا اور میکسیکن ثقافت کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ڈرامہ سیریل ہمسفر سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنانے والی ماہرہ خان خود بھی بیچ کی خوبصورتی سے لطف اندوزہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/01/2020 - 11:54:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :