صوفی رقص سے میری اور شاگردوں کی زندگی میں تبدیلی آئی ہے، فاطمہ مرزائی

ہفتہ 18 جنوری 2020 11:28

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین کو صوفی رقص کی تربیت دینے والی خاتون فاطمہ مرزائی نے کہا ہے کہ صوفی رقص سے نہ صرف میری بلکہ میری شاگردوں کی زندگیوں میں بھی تبدیلی آئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ جنگ زدہ ملک میں فاطمہ مرزائی اس سکول میں آنے والی طالبات کو رقص سکھا کر ذہنی تناؤ میں کمی اور سکون کے لیے مدد کرنے کی خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

فاطمہ مرزائی نے کہا ہے کہ مخصوص انداز میں گول گھوم کر کیے جانے والے سما نامی رقص کی قدیم تاریخ 13ویں صدی کے مشہور شاعر جلال الدین رومی سے کی جاتی ہے۔ فاطمہ مرزائی نے مزید بتایا کہ وہ جب سما کرتی ہیں تو انہیں نہ صرف مزہ آتا ہے بلکہ وہ اس سے سکون بھی محسوس ہوتا ہیں جبکہ ہمارے مخالف ہمیں پاگل کہتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ایسی سرگرمیاں بالکل نہیں ہونی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مولانا رومی کے بتائے راستے پر لازمی چلتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 18/01/2020 - 11:28:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :