غزل ،ٹھمری، دادرا،خیال، دروپد ، سلام ، نوحہ، اور مرثیہ پر مکمل دسترس کی حامل معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی ساتویں برسی ۱ٓج منائی جا ئے گی

ہفتہ 18 جنوری 2020 14:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی ساتویں برسی۱ٓج 19جنوری بروز اتوار کو منائی جائیگی ۔ اس موقع پر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مہناز بیگم کی گلوکاری کے شعبہ میں طویل خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔۔مہناز بیگم کو غزل ،ٹھمری، دادرا،خیال، دروپد ، سلام ، نوحہ، اور مرثیہ پر مکمل دسترس تھی۔

آپ نے 13 مرتبہ بیسٹ پلے بیک سنگر کانگار ایوارڈ جیتا ۔ آپ کو 2011ء میں لو سٹائل ایوارڈ نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا ۔

(جاری ہے)

آپ برصغیر کی معروف کلوکارہ کجن بیگم کی بیٹی تھیں۔آ پ کے مشہور گانوں میں کیوں نہ ڈوبے، لہروں کی طرح، لطف وہ عشق میں، میں جس دن بھلا دوں، میں کون ہوں، مزے جہاںکے، میرا مزاج لڑکپن سے، میرا پیار مجھ کو، پانی رے پانی، شہید عشق ہوا، سنو بہاروںسنو، تو میراگیت ہے، تجھے دل سے لگا لوں، وہ خواب سے، طاہر کی آنکھ وغیرہ شامل ہیں۔

آپ 19 جنوری 2013 ء کو میڈیکل چیک اپ کیلئے امریکہ جاتے ہوئے راستہ میں بحرین ایئر پورٹ پر انتقال پا گئی تھیں۔مہناز بیگم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کرے گا۔
وقت اشاعت : 18/01/2020 - 14:21:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :