ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں فنکار بھی چیخ اٹھے

یوٹیلٹی بلز ،پٹرولیم اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کر کے منجمد کرنے کا مطالبہ

پیر 20 جنوری 2020 12:42

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں فنکار بھی چیخ اٹھے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) ملک میںبڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث فنکار بھی چیخ اٹھے ،حکومت سے یوٹیلٹی بلز ،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں 30سے40فیصد کم کر کے منجمد کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

اداکار افتخار ٹھاکر، طاہرنوشاد،سخاوت ناز، گوشی خان، خوشبو،نادیہ علی،مہک نور، روبی انعم ،ہما علی اور عمران شوکی سمیت دیگر نے مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک عوام کو صرف طفل تسلیاںہی دی جارہی ہیں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی طو رپر کوئی اقدامات نظر نہیں آتے ۔

آمدن میں کسی طرح کا اضافہ نہیں ہوا جبکہ گھریلو بجٹ میں سو فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔۔ محدود آمدن والے لوگوں کے لئے گھر یلو امور چلانا مشکل ہو گیا ہے ۔حکومت کوچاہیے کہ قیمتوں میں فی الفور کمی کرکے انہیں منجمد کیا جائے ۔
وقت اشاعت : 20/01/2020 - 12:42:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :