استاد نصرت فتح علی کے پیش کئے گئے کام کو دوبار پیش کرنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے ‘ رفاقت علی خان

انہیں قوالی اورہر طرح کی موسیقی کے رموز پر دسترس حاصل تھی ،جب تک موسیقی ہے ان کا نام فراموش نہیں کیا جا سکتا

پیر 20 جنوری 2020 13:06

استاد نصرت فتح علی کے پیش کئے گئے کام کو دوبار پیش کرنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے ‘ رفاقت علی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) معروف گلوکار استاد رفاقت علی خان نے کہا ہے کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان نے ہمیشہ متاثرکیا ہے ، ان کے پیش کئے گئے کام کو دوبار پیش کرنے کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے کیونکہ وہ جتنے بڑے گلوکارتھے ان کو گائیگی کو ہو بہو کاپی کرنا کسی بھی گلوکار کیلئے نا ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ نصرت فتح علی خان نہ صرف قوالی بلکہ غزل اور نغموں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے ، انہیں قوالی اورہر طرح کی موسیقی کے رموز پر دسترس حاصل تھی ۔

میں جب بھی کسی جگہ ان کی پیش کی گئی موسیقی سناتا ہوں تو بہت محتاط ہو تا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان نہ صرف میرے لئے بلکہ دیگر گلوکاروں کیلئے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں او رجب تک موسیقی ہے استاد نصرت فتح علی خان کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
وقت اشاعت : 20/01/2020 - 13:06:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :