فلم ’’آئی ایم سوری نُور‘‘کی پہلی جھلک جاری

بدھ 22 جنوری 2020 11:45

فلم ’’آئی ایم سوری نُور‘‘کی پہلی جھلک جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) اداکار اسد ملک کی مختصر فلم ’’آئی ایم سوری نُور‘‘کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں اسد ملک لمبے گھنگریالے بالوں کے ساتھ آسمان کی طرف دیکھتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے قریب سفید فراک پہنے ایک بچی مسکراتی دکھائی دے رہی ہے۔فلم کی کہانی بچوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکیوں پر مبنی ہے، اسد ملک نے فلم کو اپنے دل کے قریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ اس موضوع پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2020 - 11:45:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :