ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کی نشریات روکنے کیلئے درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری

بدھ 22 جنوری 2020 16:28

ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کی نشریات روکنے کیلئے درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) لاہور کی سول عدالت نے مشہور ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کی نشریات روکنے کے لیے دائر درخواست پر چیئرمین پیمراء، سنسر بورڈ اور دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،مقامی شہری ماہم کے وکیل ماجد چوہدری نے عدالت کے روبرو دلائل دئیے کہ ڈرامہ سیریل’’ میرے پاس تم ہو‘‘میں خواتین کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے،ڈرامے میں عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے،آئین اورملکی قوانین کسی فرد یاطبقے کی کردار کشی کی اجازت نہیں دیتے،استدعا ہے کہ عدالت ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے، جس پرعدالت نے چیئرمین پیمراء ، سنسر بورڈ اور دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وقت اشاعت : 22/01/2020 - 16:28:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :