نصیر الدین شاہ بھی بھارت کے موجودہ حالات پر مایوس

بدھ 22 جنوری 2020 22:48

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار 69 سالہ نصیر الدین شاہ نے بھارت کے موجودہ حالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 70 سال بعد اب انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ وہ مسلمان ہوکر بھارت میں نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ 70 سال بعد بھی انہیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت پڑے کہ وہ ’مسلمان‘ ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی بھی ہیں ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان کا بھارت میں 70 سال تک رہنا اور وہاں کام کرنا، ان کے بھارتی ہونے کا ثبوت نہیں تو پھر وہ کیا کریں ۔

وقت اشاعت : 22/01/2020 - 22:48:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :