ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کیلئے درخواست دائر

بدھ 22 جنوری 2020 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) مشہور ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی جس پر عدالت نے فریقین کو 24 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

فریقین میںڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ،پروڈیوسر ہمایوں سعید، رائٹر خلیل الرحمن قمر ، اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او،پیمرا کے چیئرمین اور پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کو نوٹس جاری کیے گئے ۔

درخواست گزار ماہم نامی لڑکی کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالماجد چوہدری پیش ہوئے اور موقف اپنایاکہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے،عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستانی خواتین کے اندر ڈرامے نے مثبت نتائج مرتب نہیں کیے ۔ استدعا ہے کہ عدالت ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔
وقت اشاعت : 22/01/2020 - 22:48:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :