ایرانی مصنف فرہاد حسن زادہ’’ہنس کرسٹیئن اینڈرسن‘‘ایوارڈ کے لئے نامزد

جمعرات 23 جنوری 2020 12:13

ایرانی مصنف فرہاد حسن زادہ’’ہنس کرسٹیئن اینڈرسن‘‘ایوارڈ کے لئے نامزد
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ایرانی مصنف فرہاد حسن زادہ دنیا کے بہترین مصنفین کے ایوارڈ’’ہنس کرسٹیئن اینڈرسن‘‘ کی نامزدگیوں کی حتمی فہرست میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی بورڈ برائے کتب برائے نوجوانان(آئی بی بی وائی)نے’’ ہنس کرسٹیئن اینڈرسن‘‘ ایوارڈ کی 34بہترین مصنفین کی نامزدگی کے بعد حتمی فہرست کا اعلان کر دیا ، حتمی فہرست میں دنیا بھر سی6مصنفین کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ایران کے فرہاد حسن زادہ، ارجنٹینا کی ماریا کریسٹینا راموس، بلیجیئم کے بارٹ مویئرٹ، فرانس کی ماری اڈماریل،سلووینا کی پیٹر سوٹینا اور امریکہ کی جیکولین وڈسن شامل ہیں،فاتح قرار پانے والے دو مصنفین کا اعلان30مارچ کو بولونا انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئرمیںآئی بی بی وائے اپنی پریس کانفرنس میں کرے گا، جبکہ ڈپلومہ اور میڈلزماسکو میں ہونے والی 37ویں آئی بی بی وائے کانگریس میں9 ستمبر کو دیئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 23/01/2020 - 12:13:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :