اسٹیج اداکارہ ام 27سال کی ہو گئیں، سالگرہ فیملی کیساتھ منائی

جمعرات 23 جنوری 2020 19:31

ؒ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) ٹی وی واسٹیج کی معروف اداکارہ ام چودھری 27سال کی ہوگئیں انہوں نے گزشتہ روزاپنی فیملی کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا،اس موقع پراداکارہ کوحاجی تنویرحسین پہلوان ودیگر دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے سالگرہ پر مبارکباد دی گئی جس پر اداکارہ نے اپنے دوستوں اورپرستاروں کاشکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اسٹیج اداکارہ ام نے بتایاکہ انہیں اپنی سالگرہ دوستوں کیساتھ منانے کا بہت مزہ آیا ہے۔ وہ اپنی سالگرہ ہرسال اسی ہلے گلے کیساتھ مناتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات مل بیٹھنے کا بہانہ بن جاتی ہیں جس میں ساتھی اداکار شوبز کے دوست سب اکٹھے ہو کر خوب ہلاگلہ کرتے ہیں۔ام نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
وقت اشاعت : 23/01/2020 - 19:31:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :