ہالی وڈ اداکارہ ملا کیونس کو دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا گیا

جمعہ 3 مئی 2013 14:19

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3مئی 2013ء) ہالی وڈ اداکارہ ملا کیونس کو دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا گیا ۔برطانوی جریدے ایف ایم ایچ نے دنیا کی سو پرکشش ترین خواتین میں ملا کیونس کو سرفہرست قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

2013ء کی اس فہرست کے حوالے سے جریدے کا کہنا ہے کہ ملا کیونس کا گزشتہ برس انتہائی شاندار رہا اور انھوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔دنیا کی دوسری سب سے پرکشش خاتون کا اعزاز امریکی گلوکارہ ریحانہ کے نام رہا، جبکہ برطانوی ماڈل ہیلن فیلانگ تیسرے، مچل کیگن چوتھے اور کیلی بروک 5 ویں نمبر پر رہی۔

وقت اشاعت : 03/05/2013 - 14:19:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :