سکینہ سمو نے عمیرہ احمد کا موازنہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کرنا ناقابل فہم قرار دے دیا

جمعہ 24 جنوری 2020 11:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) اداکارہ سکینہ سمو نے مصنف عمیرہ احمد کا موازنہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کرنا نابابل فہم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر سرمد کھوسٹ اور عمیرہ احمد کو خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ملانے پر پرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نظریے سے اختلاف کرتی ہیںاور یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک مکروہ طریقہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ بطور اچھا لکھاری خلیل الرحمان قمر کی بجائے ہمیشہ عمیرہ احمد کا چنائو کرنا پسند کریںگی۔

وقت اشاعت : 24/01/2020 - 11:37:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :