ْشاہدہ منی نے پروڈکشن ہائوس اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی

فرصت ملتے ہی ضرور کام کرونگی ، گلوکاری میری عشق ،اداکاری میراجنون ہے اور دونو ں مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے‘ گفتگو

ہفتہ 25 جنوری 2020 12:44

ْشاہدہ منی نے پروڈکشن ہائوس اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے پروڈکشن ہائوس اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔بتایا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے فلمسازوں نے گلوکارہ شاہدہ منی سے رابطہ کرکے انہیں اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم اداکارہ نے اپنے پرودکشن ہائوس اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کام کرنے سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

شاہدہ منی نے رابطہ کرنے پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوںایسی مصروفیات جس میں فلم کے لئے وقت نہیںنکال سکتی ۔ میں سمجھتی ہوںکہ کمٹمنٹ پوری نہ کرنے سے بہتر ہے کہ آپ معذرت کر لیں تاکہ آپ کی وجہ سے پوری ٹیم کو زحمت نہ اٹھانا پڑے ۔ انہوں نے خصوصی طور پر پرویز کلیم اور حسن عسکری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بہترین ہدایتکار ہیں اور ان کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے بلکہ فرصت ملتے ہی ضرور اس طرف آئوں گی ، گلوکاری میری عشق اور اداکاری میرا جنون ہے اور دونو ں مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 12:44:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :