سینما مالکان نے فلموں کی کمی کے باعث مشہور ٹی وی ڈراموں کی نمائش شروع کردی

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:23

سینما مالکان نے فلموں کی کمی کے باعث مشہور ٹی وی ڈراموں کی نمائش شروع کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) سینما مالکان نے فلموں کی کمی کے باعث مشہور ٹی وی ڈراموں کی نمائش شروع کردی۔لاہور کے سینما مالکان نے فلموں کی گرتی ہوئی صورتحال کے متبادل تلاس کرلیا۔اس سلسلے میں لاہور کے کچھ ڈیجیٹل سینمائوں میں نئی فلموں کی بجائے مشہور ٹی وی ڈرامے دکھانا شروع کردئیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور کے ڈیجیٹل سینما نے ایک مشہور ڈرامہ’’میرے پاس ہوتم ‘‘ہفتے کی شب دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینما نے ٹی وی ڈرامہ دیکھنے والوں سے کروڑوں روپے کی آمدنی حاصؒ کرلی ہے۔سینما مالکان کی اکثریت نے اب مشہور ٹی وی ڈراموں کو سینما میں دکھانے کا منصوبہ فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سینمائوں کی ٹکٹ کے برابر معاوضہ وصول کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 25/01/2020 - 16:23:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :