عرب لوک داستانیں اینیمیٹڈ فلمزکے انداز میں پیش کرنے کا آغاز

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:26

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) سعودی عرب میں پہلی بار بچوں کے لیے سلسلہ وار اینیمیٹڈ فلمز کا آغازکردیا گیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی مانجا پروڈکشنز نے جاپانی کارٹون ’اینیمیٹڈ فلمز‘ کے انداز میں پیش کرنے کا آغاز کی گیا ہے جس میں ماضی کی لوک داستانیں خوبصورت انداز میں پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سیریز کا مقصد بالعموم پوری عرب دنیا جبکہ بالخصوص سعودی عرب کے عوام خصوصا بچوں کو تفریح کا ایک اور موقع نئے انداز میں فراہم کرنا ہے۔

سیریز میں کہانی دادی اماں اور ان کے پوتوں کے درمیان ہونے والے مکالموں پر مشتمل ہے جس میں بچوں کو ماضی کی سبق آموز داستانوں سے روشناس کرایا جائے گا۔ بچوں کو ان کہانیوں کے ذریعے سعودی عرب کی اخلاقی قدروں کے بارے میں سبق دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 16:26:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :