بھارت کی موجودہ دور کی مقبول ترین نوجوان اداکارہ نے خودکشی کر لی

ممبئی شہر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سیجل شرما کی لاش ان کے فلیٹ سے ملی، موت سے قبل ایک تحریر میں لکھا کہ وہ ذاتی مسائل سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جنوری 2020 23:07

بھارت کی موجودہ دور کی مقبول ترین نوجوان اداکارہ نے خودکشی کر لی
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2020ء) بھارت کی موجودہ دور کی مقبول ترین نوجوان اداکارہ نے خودکشی کر لی، ممبئی شہر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سیجل شرما کی لاش ان کے فلیٹ سے ملی، موت سے قبل ایک تحریر میں لکھا کہ وہ ذاتی مسائل سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول ترین اور نوجوان اداکارہ سیجل شرما نے خود کشی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اداکارہ سیجل شرما کی لاش ان کے فلیٹ سے ملی۔ سیجل علی ممبئی شہر میں مقیم تھیں۔ پولیس کے مطابق سیجل نے گلے میں پندھا ڈال کر خودکشی کی، اُن کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔ خود کشی کرنے سے قبل سیجل شرما نے ایک تحریر چھوڑی جس میں انہوں نے اس انتہائی اقدام کی وجہ بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ وہ ذاتی مسائل سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھانے جارہی ہیں جبکہ اُن کی موت کا ذمہ دار کسی کو بھی قرار نہ دیا جائے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اداکارہ سیجل شرما گزشتہ 2 برس سے بھارتی ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ تھیں۔ اداکارہ ایک دوسرے شہر سے ممبئی شہر آئی تھیں اور انہوں نے کم ہی وقت میں اچھی خاصی شہرت حاصل کرلی تھی۔ تاہم اب ان کے اچانک خود کشی کر لینے پر بھارت کی شوبز انڈسٹری سکتہ کی حالت میں ہے۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 23:07:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :