دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ٹاپ ٹرینڈ رہا

اتوار 26 جنوری 2020 11:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2020ء) مقبول ترین پاکستانی ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سوشل میڈیا پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق 24 اقساط پر مشتمل ڈرامہ ہر ہفتے کی شب نشر ہوا کرتا تھا لیکن عوام کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے آخری قسط ایک ہفتے کی تاخیر سے نشر کی بلکہ اس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر دو گھنٹے کیا اور اسے سینما گھروں میں بھی دکھایا گیا جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد پہنچی۔گزشتہ روز خلیل الرحمان قمر کے لکھے اس ڈرامے کی آخری قسط میں مرکزی کردار دانش کی موت نے کئی لوگوں کو غم زدہ کیاکچھ اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ سکے تو بعض نے ڈرامے کے اختتام پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 26/01/2020 - 11:35:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :