بازووں سے محروم میکسیکین دوشیزہ ملکہ حسن کے مقابلہ میں شامل

اتوار 26 جنوری 2020 11:35

میکسیکو سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2020ء) میکسکو کی ایک حسینہ دونوں بازوئوں سے محروم ہونے کے باوجود اپنے آبائی شہر ویراکروزمیں ہونے والے ملکہ حسن کے مقابلے میں قسمت آزمائی کررہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی 24 سالہ ماڈل مولینا علم نفسیات میں گریجویٹ ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ معذوروں کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیںکیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی میں خود سے پیش آنے والی ہرمشکل پر قابو پایا، بازوئوں سے محروم ہونے کے باوجود کھانا کھانے، موبائل فون کے استعمال اور لکھنے کے کام اپنے پائوں سے کرتی ہوں۔ واضع رہے کہ میکسیکو میں کسی معذور لڑکی کا مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا پہلا واقعہ ہے۔

وقت اشاعت : 26/01/2020 - 11:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :