عدنان صدیقی کی ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر سویرا ندیم کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر

پیر 27 جنوری 2020 14:40

عدنان صدیقی کی ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر سویرا ندیم کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) اداکار عدنان صدیقی نے ڈرامہ سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر اداکارہ سویرا ندیم کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہوار ماہم کے ساتھ کیا کررہا ہے ،کیا ماہم اس کے پاس واپس آگئی ہے اور شہوار نے اس کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ یاد رہے اداکارہ سویرا ندیم اس ڈرامے میں عدنان صدیقی کی بیوی ماہم کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر شائقین کا ’’شہوار‘‘ کا کردار پسند کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا۔

وقت اشاعت : 27/01/2020 - 14:40:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :