ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو ہیرو کہتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

پیر 27 جنوری 2020 14:50

ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو ہیرو کہتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کی ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو ‘‘ میں شاندار پرفارمنس پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں انہیں ہیرو کہتے ہوئے کہا کہ ہمایوں آپ کا دل آپ کے چہرے اور کام میں نظر آتا ہے، ہمایوں سعید اور عائزہ خان کے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مکالمے سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بنے رہے اور حال ہی میں ڈرامے کی آخری قسط ٹی وی کیساتھ سینما گھروں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی، ڈرامے نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/01/2020 - 14:50:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :