فلم زندگی تماشا کی نمائش روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

پیر 27 جنوری 2020 15:58

فلم زندگی تماشا کی نمائش روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) فلم زندگی تماشا کی نمائش روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ پیر کو دائر درخواست میں استدعا کی کہ فلم زندگی تماشا کی نمائش سے روکنے کا حکم دیا جائے، درخواست پر فیصلہ آنے تک فلم کی نمائش روکنے کے احکامات دئیے جائیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ سوشل میڈیا پر فلم کا پرومو جاری کیا گیا،فلم زندگی تماشا آئین پاکستان کی روح کے منافی ہے۔

درخواست میں کہاگیاکہ فلم سے مذہبی لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، فلم زندگی تماشا پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ شہریوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔ درخواست میں پیمرا، وزارت اطلاعات، سینٹرل سینسر بورڈ اور سرمد کھوسٹ کو فریق بنایا گیا ہے،شہری چوہدری قدیر احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 15:58:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :