خلیل الرحمان قمر نے ’’میرے پاس تم ہو ‘‘کا سیکوئل لکھنے کا عندیہ دیدیا

پیر 27 جنوری 2020 18:15

خلیل الرحمان قمر نے ’’میرے پاس تم ہو ‘‘کا سیکوئل لکھنے کا عندیہ دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) شاہکار ڈرامے ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کے رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ عام طور پر میں اپنے ڈراموں کا سیکوئل تحریر نہیں کرتا لیکن میں سوچوں گا کہ اس ڈرامے کا سیکوئل لکھ دوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پہلی دفعہ سوچ رہا ہوں کہ اپنے ڈرامے کا سیکوئل لکھ دوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کہ عام طور پر وہ ڈرامے کا سیکوئل نہیں لکھتے لیکن ڈرامے کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے وہ اس پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کو پاکستان کے کامیاب ترین ڈراموں کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اس ڈرامے نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں ٹی وی ریٹنگز کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے تھے۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 18:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :