اداکارہ ماہرہ خان بھی ٹک ٹاک پر ایکٹو ہوگئیں،نئی ویڈیوز اپلوڈ کر دیں

پیر 27 جنوری 2020 22:23

اداکارہ ماہرہ خان بھی ٹک ٹاک پر ایکٹو ہوگئیں،نئی ویڈیوز اپلوڈ کر دیں
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء)فلمسٹار ماہرہ خان نے ٹک ٹاک پر ایکٹو ہوگئیں،نئی ویڈیوز اپلوڈ کردیں ،پرستاروں کا ویلکم،آن لائن کے مطابق ماہرہ خان نے بھی خود کو ٹک ٹاک پر ایکٹو کر لیا ہے ان دنوں وہ مختلف ویڈیوز میں ایکٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ وہ اپنی شوٹنگز ریکارڈنگز اور روز مرہ کی مصروفیات کی بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کررہی ہیں ان کے فالوورز نے بھی انہیں ٹک ٹاک پر ویلکم کیا ہے اور ان کی ویڈیوز کو پسندیدگی کی سند دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو مثبت لیا جائے تو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ایپلیکیشن ہے اور میرے خیال میں اسے مثبت سرگرمیوں کے لیئے استعمال کیا جانا چاہیئے ناکہ منفی کاموں میں،ماہرہ خان نے مذیدکہاکہ فارغ اوقات میں وہ اس سے بھرپور طریقے سے انجوائے کررہی ہیںا ور انہیں خوشی ہے ک ان کے پرستاراب ان کے فالوورز بھی بنتے جارہے ہیں اور ان کی ویڈیوز کو آن کی آن میں ڈھیروں لائکس اور ویوز مل جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 22:23:48