نور بخاری نے سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کی تصدیق کردی

اداکارہ نے تحریک انصاف کے رہنما عون چودھری کو پھر سے جیون ساتھی بنا لیا، کچھ روز قبل ان کیساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی

muhammad ali محمد علی پیر 27 جنوری 2020 23:56

نور بخاری نے سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کی تصدیق کردی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔27 جنوری 2020ء) نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کی تصدیق کردی، اداکارہ نے تحریک انصاف کے رہنما عون چودھری کو پھر سے جیون ساتھی بنا لیا، کچھ روز قبل ان کیساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کر لینے کی تصدیق کر دی ہے۔

نور بخاری نے تصدیق کی ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے رہنما اور اپنے سابقہ شوہر عون چوہدری کو دوبارہ اپنا جیون ساتھی بنا لیا ہے۔ اس سے قبل کچھ روز پہلے پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے اپنے پہلے شوہر عون چودھری کو ”مائی ہیرو“ کہہ دیا تھا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نور بخاری نے اپنے سابق شوہر عون چودھری کی تصویر لگائی اور مائی ہیرو لکھ کر ایموجیز سے اظہار محبت کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نور بخاری کی اس پوسٹ نے صارفین کو حیران کر دیا کہ شاید اداکارہ نور بخاری دوبارہ عون چودھری سے شادی کرنا چاہتی ہیں یا کر چکی ہیں۔ نور کی لگائی گئی پوسٹ پر عون چودھری کی بہن فاریہ نے لکھا کہ اللہ نظر بد سے بچائے۔


واضح رہے اداکارہ نور 2 سال قبل شوبز کی انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کر گئی تھیں ۔ کچھ روز قبل ان کی پانچویں شادی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔

اداکارہ نور نے ابتدائی طور پر ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔ اداکار ہ نور بخاری نے پانچویں شادی کی خبروں پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو سال ہو چکے شوبز کو خیر آباد کہ چکی ہوں تاہم ابھی بھی خبروں میں رہتی ہوں۔ نور نے کہا کہ نہیں معلوم کے میڈیا میرے پیچھے کیوں پڑا ہے ، سکون سے جینے کیوں نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ کے پاس میری زندگی پر بات کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نور نے خود تصدیق کر دی ہے کہ انہوں نے نے سابقہ شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کر لی ہے۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 23:56:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :