پاکستان میں بالی وڈ فلم” شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالہ“ کی نمائش پر پابندی عائد

پیر 6 مئی 2013 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء ) بے باک اور اشتعال انگیز مناظر کے باعث پاکستان میں بالی وڈ فلم شوٹ آٹ ایٹ وڈالہ کی نمائش کو روک دیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں شامل اداکارہ سنی لیون کا آئٹم سانگ اور دیگر عریاں مناظر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اعتراض کے باعث پاکستان میں اس فلم کی نمائش کو التوا میں ڈال دیا گیا ہے جس نے فلم بنانے والے ادارے بالاجی پروڈکشن کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

بالی پروڈکشن کا کہنا ہے کہ سنسر بورڈ کی جانب سے مخصوص مناظر پر اعتراض کیا گیا ہے جس پر نظرثانی کی جائے گی۔خیال رہے کہ ممبئی انڈر ورلڈ کے گرد گھومتی فلم میں جان ابراہم، کنگنا رانوٹ، انیل کپور، توشار کپور اور دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔بھارت میں اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 10.1 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
وقت اشاعت : 06/05/2013 - 14:15:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :