سینئرز کو نظراندازکرکے انکی صلاحیتوں کامذاق اڑایا جا رہاہے،فرح ناز

فنکارکی نصف زندگی اس وقت ختم ہوجاتی ہے جب اسے نظر انداز کر کے گھر بٹھا دیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 جنوری 2020 11:51

سینئرز کو نظراندازکرکے انکی صلاحیتوں کامذاق اڑایا جا رہاہے،فرح ناز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) فلمسٹار فرح ناز نے کہاہے کہ شوبزانڈسٹری میں گزشتہ چندبرسوں سے بہت سی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں،سب سے بڑی خرابی لابی سسٹم کی اجارہ داری قائم ہونے سے پیداہوئی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ ہم نے اچھے ماحول میں کام کیا اور اساتذہ کااحترام اورمحنت کے ذریعے اپنا مقام بنایاتھا لیکن اب یہ روایات دم توڑ چکی ہیں اور سینئرز کو نظراندازکرکے انکی صلاحیتوں کامذاق اڑایا جا رہاہے اسی وجہ سے سینئرفنکاربے روزگاری اورکسمپرسی کاشکار ہو کر مختلف بیماریوں میں مبتلاہوچکے ہیں۔

فنکارکی نصف زندگی اس وقت ختم ہوجاتی ہے جب اسکی خدمات کوپس پشت ڈال کراسے گھر بٹھا دیا جاتا ہے حالانکہ کسی بھی شعبے کے سینئراورتجربہ کاراس ادارے کااثاثہ ہوتے ہیں انہوں نے کہا اب تھیٹر،فلم اورٹی وی پر وہی کامیاب ہے جسکی لابی مضبوط ہے۔فرح نازسے کہناتھا ہم جیسے سینئرزکوزیب نہیں دیتاکہ وہ کسی پروڈیوسر یاہدایتکارسے کام کے حصول کی درخواست کرے۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 11:51:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :