سفارش اور شارٹ کٹ سے کوئی بھی منزل حاصل نہیں کرسکتا:نادیہ علی

دبئی،انگلینڈ، ملائشیا سمیت کئی ممالک میں پرفارم کیا وہاں بھی بے پناہ عزت و شہرت ملی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 جنوری 2020 11:54

سفارش اور شارٹ کٹ سے کوئی بھی منزل حاصل نہیں کرسکتا:نادیہ علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،بوئواصغر) پاکستان فلم و سٹیج کی معروف اداکارنادیہ علی کا کہنا ہے کہ کامیابی کی ضمانت محنت اور لگن ہے سفارش اور شارٹ کٹ سے کوئی بھی منزل حاصل نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

جب سے سٹیج پر کام کررہی ہوں اپنے انداز اور معیار کو کبھی نہیں بدلا،انہوں نے کہا کہ میں رقص میں مہارت رکھتی ہوں اس لئے سٹیج پر مجھے پذیرائی ملی،سٹیج میرا شوق ہے اس لئے اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتی،نادیہ نے مزید کہا کہ دبئی،انگلینڈ، ملائشیا سمیت کئی ممالک میں پرفارم کیا وہاں بھی بے پناہ عزت و شہرت ملی مگر اپنے ملک پاکستان میں کام کرنا زیادہ پسند ہے،ایک سوال کے جواب میں نادیہ علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک بار پھر اچھا دور شروع ہو گیا ہے مگر ہمیں اورتیزی سے اچھی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہر پاکستانی فنکا ر فخر سے کہے کہ ہم کسی سے کم نہیں۔

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 11:54:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :