فلم’’1917‘‘ نے دنیا بھر سے 200ملین ڈالر کما لیے

بدھ 29 جنوری 2020 12:17

فلم’’1917‘‘ نے دنیا بھر سے 200ملین ڈالر کما لیے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) امریکی فلم’’1917‘‘ نے دنیا بھر سے200 ملین ڈالر کما لیے۔

(جاری ہے)

سیم منڈس کی ہدایت کاری میں بننیوالی فلم’’1917 ‘‘ 4دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی گئی جس نے اب تک دنیا بھر سے200ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے، فلم نہ صرف اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے بلکہ اس نے متعدد ایوارڈز اور نامزدگیاں بھی اپنے نام کی ہیں، فلم آسکر ایوارڈز میں10 اور بافٹا میں9 نامزدگیاںحاصل کیں، جن کی تقریبات 2 تا 9فروری کو لندن اور لاس اینجلس میں ہوں گی۔

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 12:17:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :