امریکہ کی5 سپر ہیرو فلمیں رواں سال نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی

بدھ 29 جنوری 2020 13:02

امریکہ کی5 سپر ہیرو فلمیں رواں سال نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) امریکہ کی5 سپر ہیرو فلمیں رواں سال نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جن میں ’’برڈز آف پرے‘‘ 29جنوری کو ریلیز کی جا چکی ہے، اس کے بعد’’بلڈ شوٹ‘‘ فروری میں، ’’بلیک وڈو‘‘ 24اپریل کو ریلیز کی جائے گی جس کی کاسٹ میں ریچل ویسز، فلورنس پگ، ڈیوڈ ہربور، رے ونسٹن اور او ٹی فگبنلی شامل ہیں، فلم ’’دی نیو مٹنٹس‘‘3 اپریل کو اور ’’ونڈر ویمن 1984‘‘5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 13:02:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :