عاصم اظہر نے حسن علی کو ڈانس سِکھادیا‘ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے‘ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی

بدھ 29 جنوری 2020 13:05

عاصم اظہر نے حسن علی کو ڈانس سِکھادیا‘ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) معروف گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو ڈانس کے کچھ اسٹیپ سِکھائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ جاری کیا گیا جس کو پاکستان کے نامور گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کے اِس آفیشل ترانے کو جاری کرنے کے لیے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ساتھ ہی پی ایس ایل سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ گانے والے گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔اِسی ایونٹ کی ایک ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار عاصم اظہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو ڈانس کے کٴْچھ اسٹیپس سِکھا رہے ہیں، ویڈیو میں پہلے عاصم اظہر حسن علی کو پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر ڈانس کے کٴْچھ اسٹیپ سِکھاتے ہیں اور اٴْس کے بعد آخر میں حسن علی اپنی شاندار بالنگ سے سامنے کھڑے بیٹسمین کو آؤٹ کر نے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز عاصم اظہر کو سِکھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گلوکار عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی اور حسن علی کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی قہقہے والے ایموجی کے ساتھ حسن علی کو ٹیگ بھی کیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے جو پاکستان کے چار شہروں میں کھیلا جائے گا جبکہ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، دوسری جانب ایونٹ کے ٹکٹوں کے لیے ملک بھر کے 110 سینٹرز پر کائونٹر سیلز کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 13:05:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :