20ء نئی فلموں کا سال ہے، فلم انڈسٹری کیلئے یہ برس بھرپور کامیابیاں لائے گا،محمد پرویز کلیم

بدھ 29 جنوری 2020 13:17

20ء نئی فلموں کا سال ہے، فلم انڈسٹری کیلئے یہ برس بھرپور کامیابیاں لائے گا،محمد پرویز کلیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) فلم رائٹر و ہدایتکار محمد پرویز کلیم رواں سال کیلئے نئے فنکاروںپر مبنی پنجابی فلم ’’رنگ عشقے دا‘‘ بنا رہے ہیں‘ انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2020ء نئی فلموں کا سال ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ برس لاہور سمیت ملک کی فلم انڈسٹری کیلئے بھرپور کامیابیاں لائے گا‘ محمد پرویز کلیم نے کہاکہ فلمی بحران کے ذمہ دار ہم خود ہیں‘ آج بھی اگر ہم نیک نیت ہو کر کام کرنے کا عہد کرلیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں لاہور سے بہترین فلمیں تیار کی ہیں‘ اب بھی کرینگے‘ اس کیلئے میں نے نئی پنجابی فلم ’’رنگ عشقے دا‘‘ کا آغاز گزشتہ برس میں ہی کر دیا تھا‘ فلم اب اختتام کے قریب ہے اور میں فلم کے سکرپٹ پر بھرپور محنت کی ہے‘ اس فلم میں نئے اداکاروں نے کام کیا ہے جبکہ سینئر فنکاروں میں مدیحہ شاہ اور نغمہ بیگم بھی کام کر رہے ہیں‘ محمد پرویز کلیم نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ فلموں کیلئے اب زیادہ سے زیادہ نئے چہرے بھی درکار ہیں‘ ماضی میں سید نور اور میں نے نئے چہروں کو لیکر کام کیا ‘ اس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے‘ اب بھی نہ صرف اچھے نئے لڑکے لڑکیاں بلکہ رائٹر اور ڈائریکٹرز بھی معیاری فلمسازی میںاہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 13:17:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :