ماڈل میشاء شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی

بدھ 29 جنوری 2020 17:25

ماڈل میشاء شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) لاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل میشاء شفیع کے خلاف گلوکار،اداکار علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔عدالت کے روبرو میشاء شفیع کے شوہر نے گزشتہ روز اپنا بیان قلمبند کرادیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور سید امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتی سماعت کے موقع پر میشاء شفیع کے شوہر محمود الرحمن نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرایا۔انہوں نے کہا میں ایسی خواتین کو جانتا ہوں جن کے ساتھ حراسگی کے واقعات پیش آ ئے،ان الزامات کو رد کرتاہوں کہ میشاء شفیع شہرت کیلئے عوام کے پاس گئیں،میشا شفیع کے ساتھ جب دوسری بار حراسگی کا واقع پیش آ یا تب میں موجود نہیں تھا،پہلی بار حراسگی کا واقعہ پیش آنے پرمیشا شفیع نے علی طفر کی فیملی سے ملنے سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

تیسری بار حراسگی کے واقعے کے وقت میں اپنی آنکھوں کے علاج کیلیے ہسپتال میں تھا،میشاء شفیع نے مجھے بتایا کہ اب علی طفر کے ساتھ کام نہیں کرسکتی۔میشاء نے بتایا علی ظفر نے مجھے اپنے گھر میں ریہرسل کے دوران ہراساں کیا، عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 17:25:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :