ڈراما سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کے خلاف درخواست

سند ھ ہائی کورٹ نے معروف اداکار ہمایوں سعید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

بدھ 29 جنوری 2020 17:49

ڈراما سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کے خلاف درخواست
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں ڈراما سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کے خلاف درخواست ، عدالت نے ڈرامے کے اہم کردار ہمایوں سعید کو ذاتی حیثیت طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی کے ڈرامے میری پاس تم ہو کی آخری قسط کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید نے ایسے ڈائیلاگ کیوں کہے وہ خود جواب دے، عدالت نے پیمرا و دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا 13 فروری تک سماعت ملتوی کردی،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں عورت کے کردار کی کردار کشی کی گئی، عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے قسط 21 تک کا ذکر کیا کیا اس کے بعد اب کچھ ٹھیک ہوگیا تھا،درخواست گزار نے بتایا کہ اگر آپ اجازت دیں تو ہم ویڈیو کلپ بھی دیکھا سکتے ہیں،آخری قسط سینما میں دکھایا گیا ہے، عدالت نے کہا کہ اس ڈرامے کے خلاف لاہور میں بھی درخواست دائر ہوئی تھی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم حکم امتناع لینا نہیں چاہ رہے تھے ہم اس کی اسکرپٹ کے خلاف ہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ ڈرامہ مانیٹرنگ کا کوئی طریقہ ہے،ا کوئی سینسر ہے آپ کے پاس،عدالت نے درخواست گزار سے بھی استفسار کیا کہ کیا آپ کو آخری قسط میں کوئی اعتراض ہے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نہیں ہمیں آخری قسط سے کوئی اعتراض نہیں ہے، پیمرا کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی ہے کہ ڈرامے کے اندر زبان اور منظر نگاری اخلاق کے دائرے میں ہونے چاہئیں،ہمارے پاس ان چیزوں کو دیکھنے کے لیے فورم بنا ہوا ہے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دو ٹکے کی لڑکی کا ڈائیلاگ استعمال کیا گیا،یہ ڈائیلاگ بہت مشہور ہوگیا ہے اب،ڈرامے میں کہا گیا کہ کراچی میں 30 ہزار میں لوگ مارے جاتے ہیں،ڈرامے میں کراچی کی امیج بھی خراب دیکھایا گیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عدالت سے پہلے آپ کسی فورم میں گئے،پہلے آپ کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے تھا،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم عدالت میں صرف اس لیے آئیں ہیں کہ پیمرا کو ہدایات دی جائیں ،ہم ہدایت نہیں عمل کروائیں گے اگر غیر اخلاقی جملے استعمال کیے گئے ہوں تو،پہلے دیکھنا ہوگا کہ کیا ڈرامے میں ایسے ایسے اعتراض والی گفتگو کی گئی ہے کہ نہیں،جس نے ڈائیلاگ بولے وہ کیوں نہیں آئی نجی ٹی وی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو بلائیں گے،درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈرامہ کے رائٹر اور پروڈیوسر کو حکم دیا جائے کہ عوام سے معافی مانگیں،ڈرامے میرے پاس تم میں دیکھایا گیا کہ نکاح کے بغیر ایک ساتھ رہے رہیں ہیں، ایک چھ سالہ بچے اپنی اسکول ٹیچر سے اپنے باپ کا رشتہ کرا رہا ہے،ڈرامے میں پاکستانی عورت کا دنیا بھر میں منفی تاثر دیا گیا

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 17:49:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :