نیک نیت اور سچاانسان کبھی ناکام نہیں ہوتا: امانت چن

بدھ 29 جنوری 2020 20:45

نیک نیت اور سچاانسان کبھی ناکام نہیں ہوتا: امانت چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) نامور کامیڈین امانت چن نے کہا ہے کہ مجھے کرکٹ کے کھیل سے بہت لگائو ہے اور میرا ایک بیٹاباضابطہ کرکٹ سیکھ رہا ہے ، اب تک جو بھی کامیابی حاصل کی ہے وہ نیک نیتی اور سچائی کی وجہ سے ہے ۔ امانت چن نے کہا کہ میں خود بھی صاف گو انسان ہوں اور مجھے اس طرح کے ہی لوگ پسند ہیں ۔

(جاری ہے)

جھوٹ بول کر انسان کو اسے چھپانے کے لئے سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں جبکہ ایک سچ بول کر انسان اطمینان پا لیتا ہے ۔

امانت چن نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ کسی بھی کام میں نیک نیتی اور سچائی ہو وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا بلکہ انسان ترقی کی منازل طے کرتا ہے ۔ انسان کا دل شیشے کی طرح صاف ہونا چاہیے اور اس میں رتی برابر بھی بغض ، حسد اور کسی کو نقصان پہنچانے کا خیال نہیںہونا چاہیے ۔ امانت چن نے کہا کہ مجھے کرکٹ کے کھیل سے بہت لگائو ہے اورمیرا ایک بیٹا بھی کرکٹ کا بہت شوقین ہے اورایک اکیڈمی میں کرکٹ کے کھیل کو سیکھ رہا ہے ۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 20:45:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :