جدت پسند ہوں ، ایک جیسا کام کرنے سے اکتا جاتی ہوں، عائشہ عمر

بدھ 29 جنوری 2020 21:43

جدت پسند ہوں ، ایک جیسا کام کرنے سے اکتا جاتی ہوں، عائشہ عمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ جدت پسند ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں پہناوے سے لے کر اداکاری تک سب کچھ منفرد اور مختلف کرنا پسند ہے اور ایک جیسا کام زیادہ عرصے تک نہیں کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ دوسروں کی زندگی پر بات کرنے کی بجائے خود پر توجہ دینے کی قائل ہیں۔ عائشہ عمر فلم ’’رہبرا‘‘ میں اداکار احسن خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 21:43:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :