عدنان سمیع کا بھارت کے اعلیٰ ایوارڈ کی خاطر والد کے کردار سے لاتعلقی کا اظہار

بدھ 29 جنوری 2020 23:13

عدنان سمیع کا بھارت کے اعلیٰ ایوارڈ کی خاطر والد کے کردار سے لاتعلقی کا اظہار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی قومیت اختیار کرنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان نے ہندوستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما شری کے لیے اپنے والد کے فوجی کردار سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔عدنان سمیع خان نے اپنے والد اور پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے سابق پائلٹ ارشد سمیع کے کردار اور خدمات سے لاتعلقی کا اظہار، بھارت میں خود پر کی جانے والی تنقید کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

عدنان سمیع خان کو بھارت میں اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب بھارتی حکومت نے انہیں 71 ویں یوم جمہوریہ پر 26 جنوری 2020 کو اعلیٰ ترین ایوارڈ ’پدما شری‘ دینے کا اعلان کیا۔بھارتی حکومت نے 26 جنوری کو مجموعی طور پر 118 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو اس ایوارڈ سے نوازا اور جن افراد کو نوازا گیا ان میں موسیقار عدنان سمیع خان بھی شامل تھے۔عدنان سمیع خان کو بھارتی حکومت نے موسیقی میں ان کی خدمات کے پیش نظر اس ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا۔بھارتی حکومت کی جانب سے عدنان سمیع خان کو ایوارڈ دینے کے اعلان کے بعد ہی ان پر تنقید کی جانے لگی اور کئی لوگوں نے کہا کہ انہیں مودی سرکار کی چمچا گیری کرنے پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 23:13:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :