معروف اینکر و اداکار جگن کاظم کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کا دورہ

بچوں کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور نرسری میں چھوٹے بچوان کے ساتھ وقت گزارا

بدھ 29 جنوری 2020 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی خصوصی دعوت پر معروف اینکر جگن کاظم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کا دورہ کیا۔ جگن کاظم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں کی سالگرہ کے موقع ان کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور چائلڈ پروٹیکشن سکول اور چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کا دورہ بھی کیا- جگن کاظم نے بیورو میں مقیم چھوٹے بچوں کے لئے قائم نرسری میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

انھوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات اور اقدامات کو سراہا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سارہ احمد، چیئر پرسن کی سر پرستی میں یہاں بیورو میں مقیم بچوں کو گھر جیسا ماحول مہیا کیا جا رہا ہے۔ ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ معصوم بچوں کی خوشیوں میں شریک ہوکربہت اچھا لگا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے جگن کاظم کا بیورو آمد اور بچوں کی خوشی میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 23:13:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :