گلوکارہ مومنہ مستحن کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر شدید تنقید

بدھ 29 جنوری 2020 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سوشل میڈیا پر اپنی ’الٹی تصویر‘ شیئر کی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کوک اسٹوڈیو کے گانے ’ آفرین آفرین ‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک منفرد پوز دراصل الٹے پوز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں کچھ مداحوں نے اس تصویر کو پسند کیا ہے وہیں کچھ نے اس تصویر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے، ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’بس یہی پوز رہ گیا تھا‘۔مذکورہ تصویر میں مومنہ مستحسن نے سرخ رنگ کی میکسی زیب تن کر رکھی ہے، یہی وہی میکسی ہے جو انہوں نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں پہنی تھی۔مومنہ کے کچھ مداحوں نے اس تصویر کو بہت پسند بھی کیا ہے تاہم زیادہ تر نے ناپسندیدگی کا اظہار ہی کیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 23:18:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :