پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کوئی بھی اداکار یا اداکارہ کنوارہ نہیں

یہ سوال کہ کون سا پاکستانی فنکار کنوارہ ہے، اس کا جواب دینا اس لیے مشکل ہے کہ یہاں شاید کوئی کنوارہ نہیں: اداکارہ ثروت گیلانی

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جنوری 2020 23:32

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کوئی بھی اداکار یا اداکارہ کنوارہ نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2020ء) اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کوئی بھی اداکار یا اداکارہ کنوارہ نہیں، یہ سوال کہ کون سا پاکستانی فنکار کنوارہ ہے، اس کا جواب دینا اس لیے مشکل ہے کہ یہاں شاید کوئی کنوارہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثروت گیلانی نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ہے جس کے دوران ان کی جانب سے کہی گئی ایک بات پر بحث چھڑ گئی ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ ان فنکاروں کے نام بتائیں جو اب بھی کنوارے ہیں۔ اس سوال پر ثروت گیلانی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ان کے خیال میں شاید پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کوئی بھی فنکار کنوارہ نہیں۔ اس جواب کے بعد اداکارہ اور میزبان دونوں نے قہقہہ لگایا۔

(جاری ہے)

تاہم اداکارہ کا ایک چھوٹا سا بیان سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا باعث بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ ثروت گیلانی کے بیان پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور ساتھ میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا واقعی اداکارہ کا بیان ایک حقیقت بھی ہے؟ یہاں واضح رہے کہ ثروت گیلانی گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور بیانات کے باعث تنقید اور تنازعات کی زد میں رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے سیر و سیاحت کے غرض سے اپنے شوہر کے ہمراہ یورپی ملک کا دورہ کیا تھا جہاں ان دونوں نے ایک بے باک تصویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھی۔

بعد ازاں قدامت پسندوں نے اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا جیون ساتھی ہیں، ان دونوں کو بے باک تصویر کھینچوانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس تنقید کے بعد اداکارہ نے بھی بھرپور جواب دیا اور کہا کہ جو لوگ انہیں ناپسند کرتے ہیں، وہ انہیں فالو کرنا چھوڑ دیں۔
وقت اشاعت : 30/01/2020 - 23:32:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :