بیٹے کے لئے خرچہ دے رہا ہوں، سابقہ اہلیہ جھوٹ بول رہی ہے، محسن عباس حیدر

جمعہ 31 جنوری 2020 13:30

بیٹے کے لئے خرچہ دے رہا ہوں، سابقہ اہلیہ جھوٹ بول رہی ہے، محسن عباس حیدر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2020ء) اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے بیٹے کا خرچہ نہ دنیے متعلق الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہفاطمہ نے بیٹے سے ان کی ویڈیو کال ہونے کے بعد ان پر بچے کو خرچہ دینے بارے کیس کیا جبکہ وہ ایک دن پہلے اپنے بیٹے کو پیسے بھیجوانے کے لئے ان کا اکائونٹ نمبر پوچھ رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ ان کی سابقہ بیوی فاطمہ سہیل نے بیٹے کو خرچہ نہ دینے پر جھوٹ بولا ہے اور ان کے پاس تمام چیک کی رسیدیں موجود ہیں،وہ پہلے دن سے اپنے بیٹے کا خرچہ بھیجوا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 31/01/2020 - 13:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :