گائیکی اور میزبانی بالکل مختلف شعبے ہیں ، دونوں میں مہارت حاصل ہے ‘ حدیقہ کیانی

میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ،شخصیات کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملتا ہے

ہفتہ 1 فروری 2020 12:10

گائیکی اور میزبانی بالکل مختلف شعبے ہیں ، دونوں میں مہارت حاصل ہے ‘ حدیقہ کیانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2020ء) نامور گلوکارہ و میزبان حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ گائیکی اور میزبانی بالکل مختلف شعبے ہیں اور دونوں میں مہارت حاصل ہے ،میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے اور اس میں شخصیات کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ گلوکاری کے ساتھ اداکاری بھی کر چکی ہوں لیکن ان دنوں میزبانی سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ ایک کامیاب میزبان کیلئے حاضر دماغ ہونا بہت ضروری ہوتا ہے اور آپ کو اپنے آنے والے مہمان کے بارے میں بھی اچھی خاصی معلومات رکھنی پڑتی ہیں تب جا کر آپ سوالات کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلوکاری سے بھی منسلک ہوں اور جب بھی موقع ملتا ہے گانا گاتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 01/02/2020 - 12:10:44

Rlated Stars :