منفی سین عکسبند کرانے کیلئے وزن میں اضافہ ،سر کے بال بھی منڈوائے ‘ شہود علوی

اصل فنکار وہی ہے جو اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 1 فروری 2020 12:10

منفی سین عکسبند کرانے کیلئے وزن میں اضافہ ،سر کے بال بھی منڈوائے ‘ شہود علوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2020ء)سینئر اداکار شہود علوی نے کہا ہے کہ فن کے لئے قربانی دینی پڑتی ہے ، ایک منفی سین عکسبند کرانے کیلئے اس کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے وزن میں اضافہ اور اپنے سر کے بال بھی منڈوانا پڑے تھے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہود علوی نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کردار کے مطابق اداکاری کی ہے اور مجھے میرے پرستاروں نے پسند کیا ہے ۔اصل فنکار وہی ہے جو اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔انہوںنے بتایا کہ اپنے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل کے علاوہ دوسرے پراجیکٹ میں بھی کام کر رہا ہوں۔

وقت اشاعت : 01/02/2020 - 12:10:44

Rlated Stars :