والدہ کی وفات نے مکمل طور پر مایوس کر دیا تھا، رابعہ بٹ

پیر 3 فروری 2020 12:52

والدہ کی وفات نے مکمل طور پر مایوس کر دیا تھا، رابعہ بٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2020ء) اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا کہ والدہ کی وفات نے انہیں مکمل طور پر مایوس کردیا تھا۔ انہوں نے بتاتا کہ جب ان کے پاس ان کی والدہ کے کار حادثہ میں مر نے کی خبر پہنچی تو ا نہیں اس بات کا یقین نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ والدہ کے گزر جانے کے بعد انہوں نے خود سے وعدہ کیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو مکمل طور پر خود مختار بنائیں گی۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ ان کی تین بیٹیاں ہیں جو 16، 14اور 8 سال کی ہیں اور وہ انہیں اس عمر سے خود پر انحصار کرنا سکھا رہی ہیں۔ اداکارہ ڈرامہ سیریل ’’یہ دل میرا‘‘ میں عدنان صدیقی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/02/2020 - 12:52:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :