متیرا نے ناقدین کو کھری کھری سنادیں

پیر 3 فروری 2020 12:52

متیرا نے ناقدین کو کھری کھری سنادیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2020ء) اداکارہ و میزبان متیرا نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی رائے اور تنقید سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں سوشل میڈیاپر اپنے ایک بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے فوٹو شوٹ پر اپنے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مزاحیہ سی بات ہے کہ ناقدین کو لگتا ہے کہ ان کی باتوں سے میں اپنی پسند کا لباس پہننا بند کردوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کی رائے اور تنقید کو سنجیدہ لینے کی بجائے اس کے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/02/2020 - 12:52:22

Rlated Stars :