عینی طاہرہ نے ایف ایم ریڈیو پر پرستاروں کے سوالات کے جوابات دئیے

شوبز کی دنیا میں خود کو مصباح الحق سمجھتی ہوں، ایک دن میری صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا جائیگا

منگل 4 فروری 2020 11:21

عینی طاہرہ نے ایف ایم ریڈیو پر پرستاروں کے سوالات کے جوابات دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2020ء) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے ایف ایم ریڈیو پربطو رمہمان لائیو کالز پر پرستاروں کے سوالوں کے جوابات دئیے ۔ انہوں ن ے کہا کہ اداکاری اور گائیکی میں بر صغیر کا خطہ بڑ ا زر خیز ہے اور یہاں بڑے بڑے اداکار اور گلوکار سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دلیپ کمار اس صدی کے سب سے بڑے اداکار ہیں اور گلوکاروں میں ملکہ ترنم نور جہاں کو سب سے بڑی گلوکارہ ہیں ،ان جیسی آواز آئندہ ایک صدی میں بھی پیدا نہ ہو سکے گی ۔ انہوںنے خود کو مصباح الحق سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا مصباح الحق کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے اور ایک دن ضرور آئے گا جب میں بھی خود کو اسی طرح منوائوں گی ۔

وقت اشاعت : 04/02/2020 - 11:21:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :