فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،نئے ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے‘فلمسٹارثنا فخر

جمعرات 6 فروری 2020 13:31

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،نئے ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے‘فلمسٹارثنا فخر
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اس کے لیئے ہمیں نئے ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار فلمسٹارثناء فخر نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے دوران انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیئے بہت اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے آجکل نیو ٹیلنٹ اس معاملے میں بہت پرجوش ہے مگر مالی مسائل اور مطلوبہ پلیٹ فارم نہ ہونے سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہاہے اس کے لیئے ہمارے ہدائتکاروں،فلمسازوں سمیت سب کو اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا کیونکہ اگر ہم نے اب بھی کچھ نہ کیا تو پھر ہم کبھی بھی کچھ نہیں کر سکیں گے۔

ثناء فخر نے کہاکہ ہمیں جنگی بنیادوں پر فلم انڈسٹری کو سنبھالا دینا ہو گا نئے ٹیلنٹ کو بھرپو مواقع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر سکیں اور ان کی شکل میں ہمیں نیا ٹیلنٹ اور جنون مل سکے۔

(جاری ہے)

ثناء فخر نے مذید کہاکہ دوسرے ممالک میں روز نیا ٹیلنٹ متعارف کروایاجاتا ہے جسے عوام بھی ویلکم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم انڈسٹری ہم سے کئی گنا بڑی ہے اور وہاں کام بھی بہت زیادہ ہو رہاہے اس لیئے ہم اپنے لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ ساتھ نئے چہرے بھی متعارف کرواتے رہیں تاکہ فلم انڈسٹری ایک مرتبہ پھر ماضی کی طرح اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے۔

وقت اشاعت : 06/02/2020 - 13:31:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :